Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
ربیع الاَوَّل کی سب سے پہلے مبارک باد دے گا ، حدیثِ پاک میں ہے کہ اس کے لئے جنّت واجب ہو جائے گی۔ مَعَاذَ اللہ! یہ بہت جُرأت كی بات ہے ، ایسی کوئی روایت حدیث کی کتابوں میں موجود نہیں ہے۔ ربیع الْاَوَّل شریف یقیناً بہت مبارک مہینا ہے ، بہت ہی عظمتوں والا ، رفعتوں والا مہینا ہے مگر اس بابرکت مہینے کے آنے کی مبارک دینے سے جنّت واجِب ہو جاتی ہے ، یہ بات من گھڑت ہے اور یاد رکھئے! مَن گھڑت بات پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی طرف جان بوجھ کر منسوب کرنا حرام ہے ، حدیث ِ مبارک میں ہے : مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّاْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِیعنی جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا ، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ ([1])
اور بغیر تحقیق و تصدیق ہر سنی سنائی بات کو آگے پھیلانا نہیں چاہئے ، حدیثِ پاک میں ہے : کَفٰی بِالْمَرْء ِکَذِبًا اَنْ یُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَیعنی انسان کے جھوٹا ہونے کو یہی کافی ہے کہ ہر سُنی سنائی بات بیان کر دے۔([2]) لہٰذا ایسی روایات پر مشتمل میسج اور پوسٹس شیئر کرنے سے بچنا بہت ضروری ہے۔ ([3])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا کَبِیْرُ