Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
میرے معبود کو پیارے میرے سرکار کے گیسو
عروجِ حُسْن سے آگے میرے سرکار کے گیسو
زیارت گیسوؤں کی ہے نبی کی دید کا حِصَّہ
وہ ہے خوش بخت جو دیکھے میرے سرکار کے گیسو
جہاں میں عشق و مستی کی یہ خوشبو اس لئے پھیلی
کہ ہوا کہ دوش پر مہکے میرے سرکار کے گیسو
ہمارے آقا ، جانِ عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے موئے مبارک نہ گھونگھر دار تھے نہ بالکل سیدھے بلکہ (ان دونوں کیفیتوں کے درمیان تھے۔) آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے موئے مبارک آپ کے کانوں کی لو تک تھے ([1])
نہ گھونگھر والے ، نہ بالکل سیدھے ، وہ گیسو خمیدہ ہیں
گھنے اور رنگ میں کالے میرے سرکار کے گیسو
ہمارے سرکار ، دو عالَم کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہمیشہ سَر مبارک پر بال پُورے رکھے(یعنی کبھی ایسا نہ ہوا کہ کہیں سے ترشوائے اور کہیں رکھے ہوں ، رکھے تو پُورے سر کے رکھے ، حلق کروایا تو پُورے سر مبارک کا کروایا) ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک زلفیں کبھی نصف کان تک ہوتیں ، ([2]) کبھی کان مبارک کی لَو تک اور بعض اوقات بڑھ کر مبارک