Zulf e Mustfa Ki Qasam

Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam

عَلَیْہ  کے مزار مبارک پر حاضِر ہوتے ،  اپنی حاجتیں طلب کرتے ہیں  اور اللہ پاک اپنے ولئ کامِل کے صدقے میں لوگوں پر نظرِ رحمت فرماتا ہے۔([1])

خدمت تری  اعزاز مرا موئے مبارک         ہے حامِل درجاتِ عُلیٰ موئے مبارک

اللہ پاک ہم سب کو موئے مبارک کی برکات نصیب فرمائے ،  الحمد للہ! آج بھی کئی عاشقانِ رسول کے پاس موئے مبارک تشریف فرما ہیں ،  یہ حضرات وقتاً فوقتاً ان کی زیارت بھی کرواتے رہتے ہیں ،  جب بھی موقع ملے ہمیں چاہئے کہ خُوب ادب و احترام کے ساتھ ،  پاک صاف ہو کر ،  اچھے کپڑے پہن کر ،  درودِ پاک پڑھتے ہوئے نہایت اہتمام کے ساتھ موئے مبارک کی زیارت کر لیا کریں۔

زیارت گیسوؤں کی ہے نبی کی دید کا حِصَّہ

وہ ہے خوش بخت جو دیکھے میرے سرکار کے گیسو

اللہ پاک! زندگی میں باربار ہمیں یہ سعادت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

”فیضانِ حدیث“ موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ،  اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت ہی پیاری ،  نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام فیضانِ حدیث Play Store اور App Store پر پیش کردی


 

 



[1]... کشف المحجوب(اُردو)، صفحہ:234- 235 بتغیر قلیل ۔