Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
الحمد للہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف
(ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسَن (یعنی بہترین الفاظ میں) درودِ پاک پڑھو۔([1])
دکھوں نے تم کو جو گھیرا ہے تو درود پڑھو جو حاضری کی تمنا ہے تو درود پڑھو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
وَ الضُّحٰىۙ(۱) وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ : 30 ، سورۂ وَالضُحٰی کی پہلی 2 آیات سننے کی سَعَادت حاصِل کی۔ پچھلے جمعۃ المبارک پر ہم نے ان آیاتِ کریمہ کے 3 مَعَانی سنے تھے (1) : ضُحٰی سے مراد ہے : جب اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السَّلَام کو فرعون کے مقابلے میں فتح عطا فرمائی اور وَالَّیْل سے مراد ہے : معراج شریف کی رات(2) : ضُحٰی سے عِلْمِ مصطفےٰ کا مبارک نُور مراد ہے اور وَالَّیْل سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عفو ودرگزر کی عادتِ کریمہ مراد