Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
گئی ہے۔ چند اہم خصوصیات : * اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں (یعنی جلدوں کے اعتبار سے) بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں * سرچ آپشن بھی موجود ہے ، جس کی مدد سے آپ مکمل کتاب میں یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ بھی سرچ کر سکتے ہیں * اسی طرح حدیثِ پاک کے عربی الفاظ ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ بھی سرچ کی جا سکتی ہے * طلبا و عُلَما کے لئے اس میں حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر ، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے * مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے * اسی طرح اس ایپلی کیشن میں احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ : ربیع الاول کی مبارکباد دینے سے جنت واجِب ہونے کی کوئی روایت نہیں ہے۔
وضاحت : بعض لوگوں میں یہ بات مشہور ہے بلکہ بہت سارے لوگ تو سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں بھی بھیجتے رہتے ہیں ، جن میں اس طرح کی باتیں دَرْج ہوتی ہیں کہ جو بندہ