Qiyamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah

بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سب سے آخری جنّتی

صحابئ رسول حضرت ابو اُمَامہ باہلی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، غیب جاننے والے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : وہ شخص جو سب سے آخر میں جنّت میں جائے گا ، وہ پُل صراط پر پیٹ کے بَل گِھسَٹ رہا ہو گا ، جیسے والِد اپنے بیٹے کو مارے تو بیٹا چھٹکارا پا کر بھاگنے کی کوشش کرتا ، اُس شخص کی بھی ایسی ہی حالت ہو گی ، اُس کے اعمال اس لائق نہ ہوں گے کہ وہ اسے پُل صراط پار کروا دیں۔

وہ گنہگار جہنّم کی پُشت پر رکھے ، اندھیرے میں ڈُوبے ہوئے ، تلوار سے تیز اور بال سے باریک پُل صراط پر گھسٹتے ہوئے اپنے رَبِّ کریم کو پُکارے گا : یَا رَبِّ ! بَلِّغْ بِیَ الْجَنَّۃَ وَ نَجِّنِی مِنَ النَّارِ یعنی اے رَبِّ کریم ! مجھے جنّت میں پہنچا ، اے میرے رحمٰن و رحیم اللہ پاک ! مجھے جہنّم سے نجات عطا فرما۔  اللہ پاک فرمائے گا : اے