Qiyamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah

دیڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟ “اور ”کیا آج آپ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بری اور گندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سننے سے بچایا ؟ “  یہ ایسے نیک اعمال ہیں کہ اگر ہم ان پر عمل کرنے والے بن گئے تو ہم اپنے اعضا کوبہت سے گناہوں سے بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں انیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سرمہ لگانے کی سنتیں اور آداب :

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ”101 مدنی پھول“ سے سُرمہ لگانے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں : فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : تمام سُرموں میں بہتر سرمہ”اِثمد“  ( اِث۔مِد )  ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگا تا ہے۔ ( ابن ماجہ ، کتاب التحفہ ، باب الکحل بالاثمد ، ۴ / ۱۱۵ ، حدیث : ۳۴۹۷ ) * پتھّر  کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سیاہ سرمہ یا کاجل بقصدِ زینت ( یعنی زینت کی نیّت سے ) مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔ (  فتاویٰ ہندیہ ، ۵ / ۳۵۹ ) * سُرمہ سوتے وقت استِعمال کرنا سنت ہے۔ ( مرآۃالمناجیح ، ۶ / ۱۸۰ )

 (  اعلان  )

سرمہ لگانے کی بقیہ سنتیں اور آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد