Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah
( 5 ) : اَعْمَال نامہ
روزِ قیامت پانچواں گواہ ہمارے اَعْمَال نامے ہوں گے جنہیں کِراماً کاتبین مسلسل لکھ رہے ہیں ، ان اَعْمَال ناموں میں ہمارا ہر چھوٹا بڑا عَمَل درج ہو گا ، صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تمام اَعْمَال نامے عرش کے نیچے ہیں ، جب قیامت کا دِن ہو گا تو اللہ پاک ایک ہَوَا بھیجے گا جو اَعْمَال ناموں کو اُڑا کر کسی کے دائیں اور کسی کے بائیں ہاتھ میں پہنچا دے گی ، اَعْمَال نامے پر پہلی تحریر یہ ہو گی : ( [1] )
اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ-كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ(۱۴) ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 14 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : ( فرمایا جائے گا کہ ) اپنا نامۂاعمال پڑھ آج اپنے متعلق حساب کرنے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔
امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اپنا اعمال نامہ ہر ایک پڑھے گا چاہے وہ دُنیا میں پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! روزِ قیامت یہ مرحلہ بھی نہایت دُشْوار گزار ہو گا ، علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : روزِ قیامت جب بندے کو اَعْمَال نامہ دیا جائے گا ، وہ دیکھے گا کہ اس میں سب سے چھوٹا گُنَاہ بھی دَرْج ہے تو بندہ اپنا سَر جُھکا لے گا اور شرم سے پانی پانی ہو جائے گا ، اللہ پاک فرمائے گا : اے بندے ! سَر اُٹھا... ! ! کیا تُو اس گُنَاہ کو جانتا ہے ؟ بندہ