Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah
اس عارفانہ جواب کو سن کر بے حد متأثر ہوئے لیکن اپنے مخاطب کو پہچانتے نہ تھے ، اس لئے پوچھا : اے شیخ ! آپ کون ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : میں عبدالقادر جیلانی ہوں ۔ ( [1] )
بےحساب جنّت میں داخِلہ دِلانے والے اَعْمَال
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک ہمیں حسابِ آخرت کا خوف نصیب فرمائے ! یقیناً ہم حساب دینے کے لائق نہیں ہیں ، آہ ! اگر ہم سے حِسَاب لے لیا گیا تو سوائے رُسوائی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ اس لئے دُعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ پاک ہمیں بِلا حِسَاب اپنی رحمت سے ، اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت سے بِلاحساب ہی جنّت میں داخلہ نصیب فرما دے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نیک عمل نمبر 9 اور10 کی ترغیب :
پیارے اسلامی بھائیو ! جیساکہ ابھی ہم نے سنا کہ بروزِ قیامت ہمارے اپنے اعضا ہمارے خلاف گواہی دیں گےتو اپنے اعضا کو قیامت کے دن اپنے حق میں گواہ بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، ” نیک اعمال“ پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“میں سے نیک عمل نمبر 9 اور 10 یہ ہیں کہ ”کیاآج آپ نے آنکھوں کو گناہوں ( یعنی بد نگاہی ، فلمیں ، ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اور