Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah
سرمہ لگانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* سرمہ استعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کا خلاصہ پیش خدمت ہے : ( 1 ) کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں ، ( 2 ) کبھی دائیں ( سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں ( اُلٹی ) میں دو ، ( 3 ) تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔ ( شعب الایمان ، فصل فی الکحل ، ۵ / ۲۱۸ ، حدیث : ۶۴۲۸ ) * اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہ تینوں پر عمل ہوتا رہے گا۔ * تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیدھی جانب سے شرو ع فرماتے ، لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگایئے پھر اُلٹی آنکھ میں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دعا“ یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ لَا تُخْزِنِي یَوْمَ الْبَاْسِ وَ لَا تُخْزِنِي یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
ترجمہ : اے اللہ ! مجھے جنگ کے دن رُس نہ کرنا اور مجھے قیامت کے دن رُسوا نہ کرنا۔ ( فیضان دعا ، ص 317 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60