Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah
سُبْحٰنَ اللہ ! ہمارے بزرگوں کے انداز کیسے پیارے تھے ! یہ نیکیوں کے کتنے حریص تھے... ! آہ ! ایک ہم ہیں کہ غفلت کا شِکار رہتے ہیں ، افسوس ! ایسے نادان بھی ہیں جو دورانِ سَفَر گُنَاہوں میں مَصْرُوف رہتے ہیں ، کار میں ، ویگن ، بس ، ٹرین اور جہاز وغیرہ میں فلمیں ، ڈرامے دیکھتے اور گانے سنتے ہوئے ٹائِم پاس کرتے ہیں ، گلی کُوچوں سے گزرتے ہوئے موبائل پر گانے سنتے یا گنگناتے ہوئے چلتے ہیں۔ ایسوں کو غور کرنا چاہئے کہ وہ زمین کو کس بات پر اپنا گواہ بنا رہے ہیں۔ پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تَحَفَّظُوْا مِنَ الْاَرْضِ یعنی زمین سے بچ کر رہا کرو... ! فَاِنَّہَا اُمُّکُم بے شک یہ تمہاری اَصْل ہے وَاِنَّہٗ لَیْسَ مِنْ اَحَدٍعَامِلٍعَلَیْہَاخَیْراً وَّ شَرّاًاِلَّا ہِیَ مُخْبِرَةٌ جو بھی بندہ اس زمین پر ذَرَّہ برابر نیکی کرے گا یا بُرائی کرے گا ، ( روزِ قیامت ) یہ زمین اُس کے بارے میں گواہی دے گی۔( [1] )
( 2-3 ) : روزِ قیامت کے دو گواہ : دِن اور رات
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ دِن اور رات بھی روزِ قیامت ہم پر گواہ ہوں گے ، ہم نے دِن کی روشنی میں جو کام کئے ہوں گے یا رات کی تاریکی میں کئے ہوں گے یہ سب بتائیں گے ، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے ، رسولوں کے سالار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ہر دِن جب آتا ہے تو یہ اعلان کرتا ہے : اے اِبْنِ آدم ! میں تیرے ہاں نئی مخلوق ہوں ، آج تُو مجھ میں جو عمل کرے گا میں کل قیامت کے دِن اس کی گواہی دُوں گا ، تُو مجھ میں نیکی کر تاکہ میں تیری نیکی کی گواہی دُوں ، میرے چلے جانے کے بعد تُو کبھی مجھے نہ