Qiyamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴)   ( پارہ : 30 ، سورۂ زِلْزَال : 4 )  

ترجَمہ کنزُ العرفان : اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی۔

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے یہ آیت تلاوت فرمائی :

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴)   ( پارہ : 30 ، سورۂ زِلْزَال : 4 )  

ترجَمہ کنزُ العرفان : اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی۔

پھر فرمایا : تم جانتے ہو کہ اس ( زمین )  کی خبریں  کیا ہیں ؟ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی : اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم زیادہ جانتے ہیں۔ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : زمین کی خبریں  یہ ہیں  کہ زمین ہر مرد و عورت پرا س کے ان اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں  نے اس کی پیٹھ پر کئے ، وہ کہے گی : اِس نے فلاں  دن یہ عمل کیا اوراُ س نے فلان دن یہ عمل کیا ، یہی اس کی خبریں  ہیں۔ ( [1] )  

راستے کو  ذِکْرُ اللہ کا گواہ بناتے

ایک بزرگ ہوئے ہیں : حضرت اَبُو الْمَلِیْح  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔ آپ کی عادتِ مبارکہ تھی کہ کہیں جاتے ہوئے راستے میں ذِکْرُ اللہ کرتے رہتے ، اگر کبھی ذِکْر کرنا بھول جاتے تو واپس آجاتے اور دوبارہ اُسی راستے سے ذِکْرُ اللہ کرتے ہوئے گزرتے اور فرمایا کرتے : میں چاہتا ہوں کہ میں زمین کے جس حِصّے سے گزروں وہ قیامت کے دِن میرے ذِکْرُ اللہ کی گواہی دے۔  ( [2] )  


 

 



[1]...ترمذی ابواب صفۃ القیامۃ ، صفحہ : 577 ، حدیث : 2429۔

[2]...تَنْبِيْهُ الْمُغْتَرَّيْن ، صفحہ : 88۔