Qiyamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qiyamat Ke Din Ke Gawah

بندے ! اگر میں تجھے جہنّم سے نجات بخشوں اور جنّت عطا کر دوں تو کیا تُو اپنے گُنَاہوں اور خطاؤں کا اقرار کر لے گا ؟ بندہ عرض کرے گا : ہاں ، اے رَبِّ کریم ! تیری عزّت و جلال کی قسم ! اگر مجھے جہنّم سے نجات مل جائے تومیں ضرور اپنے گُنَاہوں کا اقرار کر لوں گا۔ چنانچہ اسے پُل صراط سے بآسانی گزار دیا جائے گا۔ اب بندہ سوچے گا : اگر میں نے اپنے گُنَاہوں کا اقرار کر لیا تو کہیں دوبارہ جہنّم میں نہ ڈال دیا جاؤں۔  ( یہ ابھی انہیں سوچوں میں ہو گا ، ادھر )  اللہ پاک فرمائے گا : اے بندے ! اپنے گُنَاہوں کا اقرار کر ! میں تجھے بخش دوں گا ، تجھے جنّت عطا فرماؤں گا۔

بندہ کہے گا : نہیں مولیٰ ! تیری عزّت کی قسم ! میں نے تو کبھی کوئی گُنَاہ نہیں کیا ، نہ مجھ سے کوئی خطا ہوئی ہے۔ اللہ پاک فرمائے گا : اے بندے ! میرے پاس تیرے خِلاف گواہ ہیں۔ بندہ گھبرا کر اِدھر اُدھر دیکھے گا ، کوئی نظر نہیں آئے گا تو عَرْض کرے گا : اے اللہ پاک ! گواہ کہاں ہیں ؟ اب اللہ پاک کے حکم سے اس کی جِلْد  ( Skin ) بولے گی اور اس کے تمام صغیرہ گُنَاہ بیان کر دے گی۔ اب اسے معلوم ہو گا کہ چُھٹکارے کی کوئی صُورت نہیں ہے ، چنانچہ اپنے گُنَاہوں کا اقرار کرتے ہوئےعَرْض کرے گا : مولیٰ ! تیری عزّت کی قسم ! میں نے کبیرہ گُنَاہ بھی کئے ہیں۔ اللہ پاک فرمائے گا : میں جانتا ہوں ، تم سب گُنَاہوں کا اقرار کرو ! میں تجھے بخش دوں گا ، تجھے جنّت بھی عطا فرماؤں گا۔ پس بندہ اپنے تمام گُنَاہوں کا اقرار کر لے گا ، تب اسے جنّت میں داخِل کر دیا جائے گا۔ رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : یہ سب سے کم رُتبہ جنّتی ہو گا۔ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! اُس گُنَاہ گار کو رَبِّ کریم بخش دے گا ، گُنَاہوں کے باوُجُود جنّت میں داخِلہ عطا فرمائے گا ، یقیناً یہ اُس کی رحمت ہے مگر غور کیجئے ! معاملہ کتنا دُشْوار ہے ، آہ ! روزِ قیامت بہانے نہ چلیں گے ، آج تو زبان چلا کر دوسروں کی آنکھ میں دُھول جھونک لیتے ہیں ، اُلٹے پلٹے بہانے بنا کر دِل بہلا لیتے ہیں ، خُود کو جھوٹی تسلی دے لیتے ہیں مگر آہ ! روزِ قیامت جب رَبِّ قَہّار جَلَّ جَلَالُہٗ کے حُضُور حاضِری ہو گی ، گُنَاہوں سے لِتھڑا ہوا ، سیاہ  اَعْمَال


 

 



[1]...معجمِ کبیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 287 ، حدیث : 7567۔