Zawal Ke Asbab

Book Name:Zawal Ke Asbab

باتوں سے روکیں۔ ( [1] )   ہمارے پیارے آقا و مولا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃً  یعنی میری طرف سے پہنچا دو اگر چِہ ایک ہی آیت ہو۔ ( [2] )  

نیکی کی دَعْوَت نہ دینا ہلاکت میں ڈالتا ہے

صحابئ رسول حضرت نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے : رسولوں کے سالار ، نبیوں کے سردار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ پاک کی حُدُود میں سُستی کرنے والے اور اُن میں مبتلا ہونے والے کی مثال اُن لوگوں جیسی ہے جنہوں نے کشتی میں قرعہ اندازی کی ، بعض کے حِصّے میں نیچے والا حِصَّہ آیا اور بعض کے حِصّے میں اُوپر والا ، پس نیچے والوں کو پانی کے لئے اُوپر والوں کے پاس جانا ہوتا تھا تو انہوں نے اسے زَحمت سمجھا اور ایک کلہاڑی لے کر کشتی کے نچلے حِصّے میں سوراخ کرنے لگے ، اُوپر والے اُن کے پاس آئے اور کہا : تجھے کیا ہو گیا  ( یعنی کشتی میں سوراخ کیوں کرتے ہو ) ؟ کہا : تمہیں میری وجہ سے تکلیف ہوتی تھی اور پانی کے بغیر گزارہ نہیں۔ اب اگر انہوں نے سوراخ کرنے والے کا ہاتھ پکڑ لیا تو اُسے بچا لیا اور خود بھی بچ جائیں گے اور اگر اُسے چھوڑے رکھا تو اُسے بھی ہلاک کریں گے اور اپنی جانوں کو بھی ہلاک کریں گے۔ ( [3] )   

مرآۃ المناجیح میں ہے : اس حدیث شریف میں ایک مثال کے ذریعے بُرائی سے روکنے اور نیکی کا حکم دینے کی اہمیت کو واضِح کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ اگر یہ سمجھ کر نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا فریضہ چھوڑ دیا جائے کہ بُرائی کرنے والا خود


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 4 ، سورۂ اٰل عمران ، تحت الآیۃ : 104 ، جلد : 4 ، صفحہ : 79۔

[2]...بخاری ، کتاب  احادیث الانبیاء ، صفحہ : 888 ، حدیث : 3461۔

[3]...بخاری ، کتاب الشہادات ، باب القرعۃ فی المشکلات ، صفحہ : 692 ، حدیث : 2686۔