Zawal Ke Asbab

Book Name:Zawal Ke Asbab

نقصان اُٹھائے گا ، ہمارا کیا نقصان ہے تو یہ سوچ غلط ہے ، اس لیے کہ اس کے گُنَاہ کے اَثرات تمام معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ، جس طرح کشتی توڑنے والا اکیلا ہی نہیں ڈُوبتا ، بلکہ وہ سب لوگ ڈوبتے ہیں جو کشتی میں سوار ہیں ، اسی طرح برائی کرنے والے چند افراد کا یہ جُرْم تمام مُعَاشرے میں ناسُور بَن کر پھیلتا ہے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے زَوال کا سبب... ! !  جب قَوْمَیْں نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا بَند کر دیتی ہیں تو اُن کا عروج پستی میں ، ان کی ترقی تَنَزُّلی میں اور کامیابیاں ناکامی میں بدلنا شروع ہو جاتی ہیں ، اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنی طاقت و منصب کے مُطَابق نیکی کی دعوت دیتے اور بُرائی سے منع کرتے رہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 4 ) : اللہ پاک پر پختہ ایمان

اُمَّتِ مسلمہ کا چوتھا اَعْلیٰ وَصْف رَبِّ کائنات نے  یہ ارشاد فرمایا :

وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ     ( پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران : 110 )

ترجَمہ کنزُ الایمان : اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

یہ وَصْف الحمد للہ ! ہر مسلمان کو حاصِل ہے ، ہم سب اللہ پاک پر اِیْمان رکھتے ہیں ، رَبِّ کائنات کو اپنا خُدا مانتے ہیں ، صِرْف اُسی کی عِبَادت کرتے ہیں ، صِرْف اُسی کے حُضُور جھکتے اور سجدہ کرتے ہیں۔

مگر یہاں ایک غور طلب بات ہے ! وہ یہ کہ کیا ہم اس ایمان کے تقاضے پُورے کرتے ہیں ؟


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 545۔