Zawal Ke Asbab

Book Name:Zawal Ke Asbab

طرف اور دوسرا بائیں طرف۔ اپنے رب کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو ، پاکیزہ شہر ہے اور  بخشنے والا رب ، تو اُنہوں نے منہ پھیرا تو ہم نے ان پر زور کا سیلاب بھیجا اور اُن کے باغوں کے عوض دو باغ انہیں بدل دئیے جو کڑوے پھل والے اور جھاؤ والے  اور کچھ تھوڑی سی بیریوں والے تھے ہم نے انہیں ان کی ناشکری کی وجہ سے انہیں یہ بدلہ دیا اور ہم اسی کو سزا دیتے ہیں جو ناشکرا ہو۔

پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛ ترقی و عروج کا تعلق نام و نسب سے نہیں ہے ، اس کے لئے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون کس کا بیٹا ، کس کا پوتا ہے ، یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون زیادہ پیسے والا ہے ، ترقی و عروج کے لئے کردار دیکھا جاتا ہے۔

اُمّتِ مسلمہ کی چار اَہَم ذِمَّہ داریاں

پیارے اسلامی بھائیو ! بہت واضِح بات ہے ، ہر چیز کا کوئی مَقْصَد ہوتا ہے ، جب تک وہ چیز اپنا مَقْصَد پُورا کرتی رہے ، اس کی قَدْر وقیمت ہوتی ہے ، اس کا مالِک اُس شَے کی حفاظت بھی کرتا ہے ، اگر وہ چیز اپنا مَقْصَد پُورا نہ کرے تو نہ اُس کی قَدْر و قیمت باقی رہتی ہے ، نہ اس کی حفاظت کی جاتی ہے ، ایک قلم کو ہی دیکھ لیجئے ! قلم کا مَقْصد لکھنا ہے ، جب تک قلم لکھتا رہے ، لوگ اسے سینے سے لگا کر رکھتے ہیں ، جب یہ لکھنا بند کر دے تو اس کی پہلے سی قَدْر و قیمت نہیں رہتی ، نہ اس کی حفاظت کی جاتی ہے ، نہ سینے سے لگا کر رکھا جاتا ہے۔

یہی معاملہ ہے ، ہم مسلمانوں کی بھی ذِمَّہ داریاں ہیں ، جب تک ہم وہ ذِمَّہ داریاں