Zawal Ke Asbab

Book Name:Zawal Ke Asbab

پرندوں جیسے دِل

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اَقْوَامٌ اَفْئِدَتُہُمْ مِثْلُ اَفْئِدِۃِ الطَّیْرِ جنّت میں ایسی قومیں داخِل ہوں گی ، جن کے دِل پرندوں کے دِلوں جیسے ہوں گے۔ ( [1] )

مشہور مفسر قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیہ  فرماتے ہیں : چڑیوں کے دِل میں اللہ پاک پر تَوَکُّل اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے اور ان کے دِل بُغْض و کینہ سے پاک ہوتے ہیں ، جس انسان میں یہ صفات پیدا ہو جائیں وہ فرشتہ صفّت بن جائے۔ ( [2] )

اے عاشقانِ رسول ! مادِیَّت پرستی؛ یعنی تَوَکُّل کی کمی اور ظاہِری اَسْبَاب پر زیادہ بھروسا رکھنا ، یہ بھی زَوال کا ایک سبب ہے ، اس کی وجہ سے دِل میں دُنیا کی محبّت بڑھتی ہے ، حِرْص و لالچ میں اِضَافہ ہوتا ہے ، دِل میں حَسَد کی آگ جلتی ہے اور انسان بس دُنیا ہی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ کتنی قومیں ہیں جو دُنیا پرستی کی وجہ سے تباہ وبرباد ہو گئیں۔ اللہ پاک ہمیں تباہی سے بچائے ، اپنے کرم سے ہم گنہگاروں کو زوالِ نعمت سے محفوظ فرمائے۔

نیک عمل نمبر 20 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو ! بحیثیت مسلمان جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان کو بخوبی نبھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے ،  شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل


 

 



[1]...مسلم ، کتاب الجنۃ والصفۃ ، باب یدخل الجنۃاقوام ، صفحہ : 1091 ، حدیث : 2840۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 7 ، صفحہ : 368۔