Zawal Ke Asbab

Book Name:Zawal Ke Asbab

کیجئے  ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 20 ہے کہ کیا آج آپ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے ہم وہ ساری ذمہ داریاں نبھانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جو ابھی بیان ہوئیں کیونکہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی برکت سے اپنی اصلاح بھی ہوتی ہے ، نیکی کی دعوت دی جاتی ہے دوسروں کو برائی سے بھی روکا جاتا ہےلہذا دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے اور نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہیے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بات چیت کرنے کے آداب

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے شیخِ طریقت ، امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے   ’’ 101 مَدَنی پھول ‘‘ سے  بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں : * مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔ * مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔ * چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔ * چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ * بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا ، انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا ، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔