Book Name:Zawal Ke Asbab
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اس دُنیا میں ہزاروں قومیں آئیں ، ترقی و عروج کی بلندیوں تک پہنچیں مگر پھر اُن پر زوال آیا اور وہ تَنَزُّلی کے گہرے گڑھے میں جا گِریں ، آخر ترقی کے بعد پستی ، عروج کے بعد زوال ، کامیابی کے بعد ناکامی کیوں ہوتی ہے ؟ قومیں ترقی کی بلندیوں تک پہنچ کر پستی کا شکار کیوں ہو جاتی ہیں ؟ آج ہم قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے چند اَسْبَاب جاننے کی کوشش کریں گے تاکہ ہم ان سے کچھ سیکھ کراپنے آپ کوایسے کاموں سے بچاسکیں جوزوال کا سبب بن سکتے ہیں ، اللہ پاک ہمیں دُنیا و آخرت میں کامیابی اور نعمتوں کو ہمیشگی نصیب فرمائے ، زوالِ نعمت سے محفوظ فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
قوموں پر زَوَال کیوں آتا ہے... ؟
پارہ : 13 ، سورۂ رَعْد ، آیت : 11 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :