Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf
اِضافہ ہو گا اور اللہ پاک نے چاہا تو آخرت میں بھی بیڑا پار ہو جائے گا۔
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا ! تجھ سے میری دُعا ہے ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھئے ! حِلْم کا ایک قاعِدہ ہے ، وہ یہ کہ جتنی سامنے والی کی جہالت بڑھے ، اُتنا ہی ہمارا حِلْم بھی بڑھے۔ ہمارے ہاں اس کا اُلٹ ہوتا ہے ، بندہ ایک حد تک تو برداشت کرتا ہے مگر سامنے سے جیسے جیسے جہالت ، غُصّہ ، طنز اوردِل آزاری والا رَوِیَّہ بڑھتا ہے ، اُسی حساب سے ہمارا حِلْم کم ہوتاچلا جاتا ہے۔ یہ غلط بات ہے ، ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا پاکیزہ وَصْف یہ ہے بلکہ پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان یہ بیان کی گئی کہ آخری نبی ، مُحَمَّدِعربی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ کوئی جتنا جہالت والا معاملہ کرےگا ، آپ کا حِلْم اُتنا ہی بڑھتا چلا جائے گا۔ حدیثوں میں ایسے واقعات موجود ہیں کہ اَہْلِ کِتاب نے باقاعدہ آپ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اس وَصْف کی جانچ کی ، جب انہوں نے دیکھا کہ واقعی آپ کے ساتھ جتنا جہالت کا معاملہ کیا جائے ، آپ اُتنا ہی زیادہ حِلْم کا مُظَاہرہ فرماتے ہیں تو جانچ کرنے والے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ ( [2] )
کاش ! ہمیں بھی حِلْم کی ایسی دولت مِل جائے... ! ! * حِلْم اللہ پاک کی صِفَت ہے