Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf
* حِلْم والا اللہ پاک کا پسندیدہ اور پیارا بندہ بَن جاتا ہے * فرشتے حِلْم والے کے مددگار ہوتے ہیں * حِلْم والے کی لوگ تعریف کرتے ہیں * اور حِلْم والا آدمی بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : 5 چیزیں سُنتِ انبیا ہیں ، ( اُن میں سے ایک ) حِلْم ہے۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : بےشک مسلمان حِلْم کے ذریعے دِن کو روزہ رکھنے اور رات کو عبادت کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔ ( [2] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : روزِ قیامت مخلوق کو جمع کیا جائے گا ، ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : فضیلت والے کہاں ہیں ؟ یہ سُن کر کچھ لوگ اُٹھ کر جلدی سے جنّت کی طرف بڑھ جائیں گے ، فرشتے اُن سے پوچھیں گے ؟ تم جلدی جلدی جنّت کی طرف کیوں جا رہے ہو ؟ وہ کہیں گے : ہم ہی فضیلت والے ہیں۔ فرشتے پوچھیں گے : تمہاری فضیلت کیا ہے ؟ وہ کہیں گے : جب ہم پر ظُلْم کیا جاتا تو ہم صبر کرتے ، ہم سے بُرا رَوِیَّہ اختیار کیا جاتا تو ہم مُعَاف کرتے اور جب ہم سے کوئی جہالت والا برتاؤ کرتا تو ہم حِلْم کا مُظَاہرہ کیا کرتے تھے۔ ( [3] )
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا ! تجھ سے میری دُعا ہے ( [4] )
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام اَوَّاہ ہیں
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کا دوسرا وَصْف جو سورۂ ہُود کی