Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf
قَالَ اللہ جَلَّ شَانُہٗ ( یعنی اللہ پاک نے فرمایا ) :
اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِیْمَ لَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاؕ-وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(۶۸)
وَ قَالَ فِی مَقَامٍ آخَر ( اور اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ نے ایک دوسرے مقام پر فرمایا ) :
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ(۷۵)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہٗ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! سُنّتِ ابراہیمی کی ادائیگی یعنی قربانی کے اَیَّام جاری ہیں ، خوش نصیب لوگ اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حکم پر عمل کرنے اور حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلام کی سُنّت کو ادا کرنے کے لئے راہِ خُدا میں جانور قربان کر رہے ہیں ، جنہوں نے قربانی کی یا ابھی یہ سَعَادت حاصِل کریں گے ، اللہ پاک ان سب کی کوشش و محنت اور اس نیک عَمَل کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے اور جو بیچارے قربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ، اللہ پاک اُنہیں بھی وسعت سے نوازے اور نیک نیتی کے ساتھ ، خوش دِلی کے ساتھ قربانی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اے مسلماں ! سُن یہ نکتہ درسِ قرآنی میں ہے عظمتِ اسلام و مُسْلِم صرف قربانی میں ہے
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کا مُقَرَّب کون ؟
پارہ : 3 ، سورۂ آلِ عمران ، آیت : 68 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِیْمَ لَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاؕ-وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(۶۸)
( پارہ : 3 ، آلِ عمران : 68 )
ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک سب لوگوں سے زیادہ