Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf

Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf

ابراہیم کے حق دار وہ ہیں جو ان کی اتباع کرنے والے ہیں اور یہ نبی اور ایمان والے اور اللہ ایمان والوں کامددگار ہے۔

مشہور مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : لفظِ اَوْلیٰ کے 2  معنیٰ ہوتے ہیں : ( 1 ) : قریبی  ( 2 ) : حق دار۔ اس آیتِ کریمہ میں قُرْب والا معنیٰ بھی ہو سکتا ہے اور حق داروالا بھی ، مطلب یہ بنے گا کہ اس دُنیا میں بھی اور قیامت والے دِن بھی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کے قریب تَرِیْن اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کے حق دار وہ لوگ ہیں ، جو اُن کی پیروی کرنے والے ہیں۔ ( [1] )  

تفسیر صراط الجنان میں ہے : اس آیتِ کریمہ سے 3 مسئلے معلوم ہوئے : ( 1 ) : نبی کاقُرْب اُن کی اطاعت سے حاصِل ہوتا ہے  ( 2 ) : مسلمان ہی سچّے ابراہیمی ہیں ، اسی لئے تمام ابراہیمی سنتیں مثلاً ؛ حج ، قربانی ، ختنہ ، داڑھی وغیرہ اسلام میں موجود ہیں  ( 3 ) : تیسرا مسئلہ یہ معلوم ہوا کہ بزرگوں ( یعنی اللہ پاک کے نیک بندوں ، نبیوں اور ولیوں ) کے ساتھ نسبت اللہ پاک کی اعلیٰ نعمت ہے کہ جو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کے ساتھ سچّی نسبت رکھتے ہیں ، ( [2] )  آپ کی کامِل اتباع کرنے والے ہیں ، اللہ پاک نے ان کے لئے فرمایا :

وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(۶۸)   ( پارہ : 3 ، آلِ عمران : 68 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : اور اللہ ایمان والوں کا مددگار ہے۔

 مشہور مفسرِقرآن ، حکیم الاُمَّت ، مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ آیتِ کریمہ کے


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 3 ، آلِ عمران ، زیرِ آیت : 68 ، جلد : 3 ، صفحہ : 532خلاصۃً۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 3 ، آلِ عمران ، زیرِ آیت : 68 ، جلد : 1 ، صفحہ : 496 بتغیر قلیل۔