Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf
بکرے میں صِرْف ایک ہی حِصَّہ ہوتا ہے ، اس کے 7حِصّے نہیں ہو سکتے ، لہٰذا ایک ہی بکرا سب کی جانِب سے قربان کر دینے سے کسی کابھی واجِب ادا نہیں ہوتا۔ * ہاں ! بالفرض گھر میں 7 افراد پر قربانی واجِب ہو تو بڑا جانور لے کر ساتوں کی جانِب سے ذَبَح کیا تو سب کی قربانی ہو جائے گی۔ * ایسے ہی کسی دوسرے زِندہ آدمی ( مثلاً والدین ، عزیز رشتے دار وغیرہ ) کی طرف سے قربانی کر دی ، تب بھی یہ قربانی اسی کی طرف سے ہو گی ، اپنا واجِب ادا نہیں ہو گا۔ لہٰذا جس پر قربانی واجِب ہو ، اسے چاہئے کہ خاص اپنی ہی طرف سے علیحدہ قربانی کرے یا بڑے جانور میں اپنا الگ حِصَّہ مِلائے۔ ابھی قربانی کے دِن باقی ہیں ، خُدانخواستہ کوئی ایسی غلطی کر بیٹھا ہو تو اسے چاہئے کہ جانور خرید کر اپنا واجِب ادا کر لے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَا رَافِعُ
جوکوئی روزانہ 20 بار یَا رَافِعُپڑھا کرے گا ، اُس کی مراد پوری ہوگی ۔ ( [1] ) اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔