Book Name:Hazrat Ibrahim Ke 3 Ausaf
حدیثِ پاک میں ہے : جس بندۂ مؤمن کی آنکھ سے خوفِ خُدا کے سبب آنسو نکلے اگرچہ مکھی کے سَر کے برابر ہوں ، پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہِری حصّے کو پہنچیں تو اللہ پاک اس کے چہرے کو جہنّم پر حرام فر ما دے گا۔ ( [1] )
جی چاہتا ہے پھوٹ کے روؤُں ترے ڈر سے
اللہ ! مگر دِل سے قَسَاوت نہیں جاتی
ایک حدیثِ پاک میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خوفِ خُدا سے رونے والا ہر گز جہنّم میں داخِل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دُودھ تھن میں واپَس چلا جائے۔ ( [2] )
مُفَسِّرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : مطلب یہ ہے کہ جیسے تھن سے نکلا ہوا دُودھ واپس تھن میں جانا ممکن نہیں ، ایسے ہی خوفِ خُدا سے رونے والے شخص کا دوزخ میں جانا نَاممکن ہے۔ ( [3] )
لائِقِ نار ہیں مِرے اعمال التجا یاخُدا کرم کی ہے ( [4] )
کاش ! ہمیں بھی خوفِ خُدا نصیب ہو ، ہم جیسے سُنّتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کرتے ہیں ، کاش ! ایسے ہی آپ عَلَیْہِ السَّلام کا وَصْف اپناتے ہوئے اَوَّاہ ( یعنی خوفِ خُدا کے سبب