Ya ALLAH Mein Hazir Hon

Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon

غروب ہو گیا ، تو یہ جو سورج غروب ہوا ہے ، یہ اس کےگناہوں کو ساتھ لے کر ڈوب گیا ، اب یہ بندہ ایسے ہو جائے گا جیسے اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔ ( [1] )    ( 3 ) : رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : 3آوازیں ایسی ہیں جن پر اللہ پاک فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے : ( 1 ) : اذان کی آواز  ( 2 ) : راہِ خدا میں تکبیر  ( یعنی  اللہ اکبر )  کہنے کی آواز اور  ( 3 ) : تَلْبِیَہ   پڑھنے کی بلند آواز۔  ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

میدانِ محشر میں لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک کی دُھوم دھام

حضرت وَہْب بن مُنَبِّہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : تو رات شریف  ( جو آسمانی کتاب ہے ، حضرت موسیٰ  عَلَیْہ السَّلَام پر نازل ہوئی ، اس کتاب )  میں لکھا ہے : اللہ پاک روزِ قیامت اپنے 7 لاکھ مُقَرَّب فرشتوں کو سونے کی زنجیریں عطا فرمائے گا اور حکم دے گاکہ ان زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو میدانِ محشر میں لے آؤ ! فرشتے جائیں گے ، ان سونے کی زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو باندھیں گے ، پھر ایک فرشتہ پکار کر کہے گا : اے کعبہ ! چل... ! !   کعبہ شریف کہے گا : میں نہیں چلوں گا جب تک میرا سوال پورا نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکارے گا : اے کعبہ ! سوال کر تیرا سوال پورا کیا جائے گا۔ اب کعبہ شریف اللہ پاک کی بارگاہ میں عَرْض کرے گا : اے اللہ پاک ! میرے پڑوس میں دفن ہونے والے مومنوں کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ آواز آئے گی : میں نے تیری


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 515 ، حدیث : 8461۔

[2]...جامع  صغیر ، صفحہ : 211 ، حدیث : 3492۔