Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon
ہے میں اس پر سرِ تسلیم خم کرتا ہوں ۔اللہ کریم ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اے عاشقانِ رسول : آج کے اس پُرفتن دور میں ربّ کی رضا والے کاموں میں مصروف ہونے ، نیک نمازی بننے ، گناہوں سے بچنے ، توبہ کرنے اور توبہ پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں نیک نمازی بننے اور گناہوں سے بچنے کے لئے ایک بہترین نسخہ ” 72 نیک اعمال “ کی صورت میں عطا فرمایا ہے ان نیک اعمال پر عمل کرکے ہم اپنی اصلاح کرسکتے ہیں ، اُنہیں نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 2 ہے کہ ” کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں ؟ اس ایک نیک عمل پر اگر ہم عمل کرنے والے بن جائیں تو بہت سے نیک کام ہمارے لئے آسان ہوجائیں کیونکہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنے والا بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہےلہذا ہمیں چاہیے کہ ہم ” 72 نیک اعمال “ پر عمل کریں اور ہر ماہ اس کا رسالہ پُر ( Fill ) کرکے اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول عطا فرمایا ، اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے 80 سے زائد شعبہ جات