Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon
میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے ، انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” شعبہ حج و عمرہ “ بھی ہے جو حج و عمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت کرنے ، انہیں بارگاہِ خداوندی اور بارگاہِ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ اس مجلس میں شامل تربیت یافتہ مبلغین اسلامی بھائی ہر سال حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں می جاکر حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں جبکہ مبلغات اسلامی بہنیں حَجنوں کی تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس مجلس کے تحت حج و زیارتِ مدینہ کے لئے مکے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر کردہ کتابیں ” رفیق الحرمین “ اور ” رفیق المعتمرین “ بھی تحفۃ پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ کے گھر کے مہمان اور حبیب ِ خدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے عشاق اس عِبادت کو احسن طریقے سے نجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں * بیماری ، نظرِ بد ، جادُو ، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں * آن لائن کاٹ بھی کروا سکتے ہیں۔
مزید اس ایپلی کیشن میں * بیماری * غربت * غم ، پریشانی * اور آفات و بلیات