Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon
اس کو اپنے دل میں بسائیے کہ ہمیں روزانہ کیسی عبرت ناک پکار پڑتی ہے ۔فرمایا : اللہ پاک روزانہ اپنے بندوں کو پکارتا ہے کیا فرماتا ہے : ابن آدم ! ما اصبتنی اے آدم ! کی اولاد تم نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا ، اذکرک و تنسانی میں تمہیں یاد کرتا ہوں تم مجھے بھول جاتے ہو ، و ادعوک علی فتذہب الی غیری میں تمہیں اپنی طرف بلاتا ہوں تم دوسروں کی طرف جاتے ہو ، وا ذہب عنک البلایا و عن تعکف الخطایا میں تم سے بلائیں دور کرتا ہوں اور تم خطاؤں پر کمر بستہ رہتے ہوں ، اے آدم کی اولاد ! ما اعتذارک غدا اذا جئتنی جب تمہارا یہ حال ہے ( کہ میں تم سے بلائیں دور کرتا ہوں تم خطاؤں پر رہتے ہو ، میں تمہیں یاد کرتا ہوں تم مجھے بھول جاتے ہو ، میں تمہیں پکارتا ہوں تم غیروں کی طرف جاتے ہو ) تو کل روزِ قیامت جب تم میری بارگاہ میں آؤ گے تو کیا عذر ہو گا تمہارے پاس ۔ ( [1] )
یہ کیسی عبرتناک پکار ہے۔ کاش ! ہم اس کو سمجھیں اور عملی طور پر اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضر ہو جائیں ، ہمارے آقا ومولیٰ مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے جو دُعا کی تعلیم ارشاد فرمائی ہے ، روزانہ اس دُعا کو پڑھنے کی عادت بنائیں ، صبح جب اٹھیں تو ذوق و شووق کے ساتھ یہ دعا پڑھ لیں ، اپنے رب کی بارگاہ میں عَرْض کریں : لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَمیں حاضر ہوں ، یااللہ ! میں حاضر ہوں۔ سعادت تیری ہی طرف سے ہے ، میں تجھ سے سعادت کا سوال کرتا ہوں ، ساری کی ساری بھلائیاں تیرے ہی دست قدرت میں ہیں۔زبان سے یہ دعا پڑھیں اور ساتھ ہی ساتھ اس پر عمل کی بھی نیت کریں عملی طور پر ہم یہ اظہار کریں کہ یا اللہ ! میں حاضر ہوں تُو نے جو حکم ارشاد فرمایا