Ya ALLAH Mein Hazir Hon

Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon

لفظ کو دہرایا جاتا ہے ، اس میں تکرار کا معنی پیدا ہو جاتا ہے ، مطلب یہ کہ جب بندہ کہتا ہے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ  تو اس کا معنی صِرْف یہ نہیں کہ یا اللہ ! میں ایک بار حاضِر ہوں یا صِرْف آج حاضِر ہوں بلکہ اس کا معنی ہے : یا اللہ پاک ! جب جب تیرا حکم ہو ، تب تب میں حاضِر ہوں ، ہمیشہ حاضِر ہوں ، کسی ایک وقت بھی میں تیرے حکم سے پیچھے نہ ہٹوں گا۔   ( [1] )

علّامہ ابن رجب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  مزید فرماتے ہیں : جب بندہ ہر روز صبح کے وقت یہ کہے گا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ  ( میں حاضر ہوں یا اللہ ! میں حاضر ہوں )   تو اس کا مطلب یہ ہوگا : یا اللہ پاک ! میں نے صُبح اس حال میں کی ہے کہ میں تیری دعوت کو قبول کرنے والا ہوں ، تُو نے جس بات کا حکم دیا میں  اُس پر عمل کرنے والا ہوں ، تُو نے جس بات سے مجھے منع فرمایامیں اُس سے رکنے والا ہوں ، میں تیری اطاعت پر قائم ہوں ، تیرے حکم کی طرف جلدی کرنے والا ہوں۔  پس جب بندہ اپنی زبان سے یہ کہے گا ، تُو اب اُس پر لازم ہے  کہ اپنے عمل سے اِس کے مطابق چلے تاکہ اس  کی زبان  اور اُس کا کردار ایک جیسا ہو جائے۔ ( [2] )  

اللہ پاک کے اَحْکام اور بندہ  مؤمن کا رَدِّ عمل

اے عاشقانِ رسول ! اب غور کیجئے ... ! سرورِ عالم ، نُورِ  مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ہمیں تعلیم دی کہ ہر روز بندہ اپنے رَبّ کی بارگاہ میں شوق و ذوق کے ساتھ اقرار کرے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ  ( یعنی یا اللہ ! میں تیرے  ہر ہر حکم پر سر جھکاتا ہوں ) ،  ہم غور کریں ! اللہ پاک نے ہمیں کس کس بات کا حکم دیا ہے ؟ رَبّ فرماتا ہے :


 

 



[1]... شرح حدیثِ  لبیک اللہم لبیک ، صفحہ : 23۔

[2]...شرح حدیثِ  لبیک اللہم لبیک ، صفحہ : 26۔