Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon
وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شَیْخِ طریقت ، اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے ” ابُوجہل کی موت “ صَفْحہ نمبر21 سے سَفرکرنےکی سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر ، جمعرات یا ہفتے کو کرے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۴۰۰ملخصاً ) * سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سیِّدُنا جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو سفر میں اپنے سب رُفَقا سے زیادہ خوشحال رہنے کیلئے روانگی سے پہلے یہ وِرد پڑھنے کی تلقین فرمائی : ( 1 ) سورۂ کفرون ( 2 ) سورۂ نصر ( 3 ) سورۂ اخلاص ( 4 ) سورۂ فلق ( 5 ) سورۂ ناس۔ ہر سورت ایک ایک بار اور ہر ایک کی اِبتِدا میں بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور سب سے آخِر میں بھی ایک بار بِسْمِ اللہ پوری پڑھ لیجئے ، ( اِس طرح سورتیں پانچ ہوں گی اور بِسمِ اللّٰہ شریف چھ بار ) سَیِّدُنا جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں یوں تو صاحبِ مال تھا مگر جب سفر کرتا تو ( سب رُفقا سے ) بدحال ہوجاتا ، جب سےیہ سورتیں سفر سے قبل ہمیشہ پڑھنی شروع کیں ان کی بَرَکت سے واپَسی تک خوشحال اور دولت مند رہتا۔ ( ابو یعلیٰ ، ۶ / ۲۶۵ ، حدیث : ۷۳۸۲ )
( اعلان )
سفر کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو