Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon
ساری کہانی پوچھی ؟ پورا واقعہ پوچھا ؟ جب باد شاہ نے اپنا سارا واقعہ سنایا تو غیر مسلموں کی پوری کی پوری کی بستی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی۔ ( [1] ) سُبْحٰنَ اللہ !
اے عاشقانِ رسول ! ابھی اس واقعے میں ذرا غور کریں... ! ایک ایسا شخص جس نے ساری زندگی کفر میں گزار دی ، ساری زندگی جس نے شرک میں گزار دی ، جس نے ساری زندگی ظلم کرتے ہوئے مال و دولت کی محبت میں ، عیش و عشرت میں گزار دی ، ایک مرتبہ بھی رَبّ کے حضور سر نہیں جھکایا ، اس بندے نے جب ایک مرتبہ اپنے آپ کو رَبّ کی بارگاہ میں پیش کیا اور اقرار کیا کہ یا اللہ ! میں پوری زندگی کے شرک کو چھوڑ کر آج تیری بارگاہ میں حاضر ہوتا ہوں اور اُس نے اس اظہار کے لئے کلمہ طیبہ لَااِلٰہَ اِلاَّاللہپڑھا تو رَبّ کریم نے غیب سے اُس کی حفاظت کا سامان کر دیا ۔تو ذرا غور کریں... ! جس شخص نے پیدا ہوتے ہی اپنے کانوں میں اپنے پیدا کرنے والے پاک پروردگارجَلَّ جَلَالُہٗ کانام مبارک سُنا ہو ، اللہ اکبر ، اللہ اکبر کی صدائیں سُنی ہوں ، لَاۤاِلٰہَ اِلاَّاللہ کی مبارک آواز سُنی ہو ، ، جو پیدائش سے لے کر اب تک ہے ہی مسلمان ، جب وہ کہے گا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ ! میں حاضر ہوں ، یا اللہ ! میں نے کبھی شرک نہیں کیا لیکن میں تیرے ہر ہر حکم کو ماننے کے لئے تیار ہوں تو اس کو رَبِّ کریم کیسے کیسے انعامات عطا فرمائے گا۔
رَبّ کی رضا کے لئے حکومت چھوڑ دی
حضرت ابراہیم بن ادھم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی توبہ کا واقعہ بھی بڑا خوبصورت ہے ، حضرت