Ya ALLAH Mein Hazir Hon

Book Name:Ya ALLAH Mein Hazir Hon

بےخوف ہو کر کعبہ شریف کا طَواف کر رہے ہوں گے ، ان کی زبانوں پر ایک ہی کلمہ ہوگا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ  ( میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں ) ۔پھر فرشتہ پکارے گا : اے کعبہ ! اب تو تیرا سوال پورا ہوگیا اب تَو چل... ! اب کعبہ شریف بھی تَلْبِیَہ  پڑھے گا ،  ( یعنی کعبہ شریف بھی کہے گا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں )  ، پھر کعبہ شریف کو اس شان سے میدانِ محشر میں لایا جائے گا کہ دُنیا میں  کعبے کی زیارت کرنے والے اس کے گرد طواف کر رہے ہوں گے اور ان سب کی زبانوں پر یہ کلمات ہوں گے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ ( میں حاضِر ہوں ، یا اللہ ! میں حاضر ہوں ) ۔   ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے ! لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ پڑھنے کی کیسی برکت ہے ، میدانِ محشر ... ! 50 ہزار سال کا دن ، تانبے کی دہکتی ہوئی زمین ، سوا میل پر رہ کر آگ برساتا سورج ، جہنم سامنے ، جنت سامنے ، پل صراط لگا دیا جائے گا ، سامنا قہر کا ہو گا ، اعمال تولے جا رہے ہوں گے ، اس وقت کعبہ شریف کی زیارت  کرنے والے ، طَواف خانۂ کعبہ کا شرف پانے والے ، لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں لگانے والے ، روزِ قیامت میدانِ محشر میں اس شان سے آئیں گے کہ  کعبہ شریف ان کے ساتھ ہو گا ، یہ خوش نصیب طوافِ کعبہ میں مصروف ہوں گے اور جھوم جھوم کر لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں لگا رہے ہوں گے۔

اللہ کریم ہمیں بھی کعبہ شریف کی زیارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں بھی حج کی سَعادت نصیب ہو ، عمرہ کرنے ، صفا و مروہ کی سَعی کرنے ، منیٰ  و عرفات میں ٹھہرنے کی


 

 



[1]...الروض الفائِق ، صفحہ : 48۔