Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

Book Name:Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

رہے ہوتے ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

زُیِّنَ لَهُمْ سُوْٓءُ اَعْمَالِهِمْؕ     ( پارہ : 10 ، سورۂ توبہ : 37 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : ان کے بُرے کام ان کی آنکھوں میں بھلے لگتے ہیں۔

سب سے بڑھ کر نقصان میں کون... ؟

آپ کو مَعْلُوم ہے : روزِ قیامت سب سے بڑھ کر نقصان میں کون ہو گا ؟ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ(۱۰۳) اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا(۱۰۴)   ( پارہ : 16 ، سورۂ کہف : 103-104 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : تم فرماؤ ! کیا ہم تمہیں بتا دیں کہ سب سے زیادہ ناقِص عَمل والے کون ہیں ؟ ، وہ لوگ  جن کی ساری کوشش دُنیا کی زندگی میں برباد ہو  گئی حالانکہ وہ یہ گمان کر رہے ہیں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

یہ ہے وہ بدنصیب جو روزِ قیامت سب سے بڑھ کر نقصان میں ہو گا ، وہ کون ہے ؟ وہ جو دُنیا میں اپنے طَور پر نیکیاں کرتا رہا ، یہ سمجھتا رہا کہ میرے اَعْمَال نامے میں تو کافِی نیکیاں جمع ہو رہی ہیں ، میں تو آخرت کی کافِی تیاری کر رہا ہوں مگر جب وہ قبر میں اُترے گا ، روزِ قیامت اللہ کریم کی بارگاہ میں پہنچے گا ، جب اس کے ہاتھ میں اَعْمَال نامہ تھمایا جائے گا ، تب پتا چلے گا کہ میں جو کام نیکی سمجھ کر کرتا رہا ہوں ، وہ تو نیکی تھے ہی نہیں ، وہ تو سب گُنَاہ کے کام تھے ، میں جنّت کی تیاری کر رہا تھا مگر کام سارے وہ کئے جو جہنّم میں لے جانے والے تھے۔ یہ سب سے بڑھ کر نقصان میں ہے۔

اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی آنکھوں پر پردے نہ آنے دیں ، ہم جو کر رہے ہیں ،