Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

Book Name:Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

نظریات میں گم رہنے کی بجائے درست اسلامی تعلیمات سیکھیں * مُنَافق لوگ اللہ پاک کے نافرمانوں ، غیر مسلموں سے دوستی رکھتے تھے ، ان سے اِظْہارِ بیزاری نہیں کیا کرتے تھے ، ہمیں چاہئے کہ ہم بُرے لوگوں کی بُرائی سے ہمیشہ نفرت کرتے رہیں * مُنَافق چغلی کھایا کرتے تھے ، یہ بھی زمین میں فساد پھیلانے کی ایک صُورت ہے * ایسے ہی یہ بدبخت اِعْلانیہ گُنَاہ بھی کیا کرتے تھے ، ہمیں چاہئے کہ ہم چغلی ، غیبت وغیرہ سے بھی بچیں اور گُنَاہوں کی گندی عادَت سے بھی پیچھا چھڑائیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال ( Naik Amal )  موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : نیک اعمال  ( Naik Amal ) ۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس ایپلی کیشن میں : اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ ، الگ رسائل موجود ہیں * اس کو 6 مختلف زبانوں * انگریزی * اردو * ہندی * بنگلہ * گجراتی اور * سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے * اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں * ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد