Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

Book Name:Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعِی مسئلہ سنتے ہیں :

درست کیا ہے ؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلطی کی نشاندہی )

مسئلہ : نمازِ جنازہ کے لئے جو وُضُو کیا ، اسی وُضُو سے باقی نمازیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ( [1] )  

وضاحت : * یہ ایک عوامی غلط فہمی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں؛ جس وُضو سےنمازِجنازہ ادا کی ہو اس وُضو سے دُوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔ ایسا نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ اور دوسری نمازوں کے وُضُو میں کوئی فرق نہیں ہے ، مثلاً نمازِ ظہر کے لئے جو وُضُو کیا ، اس سے نمازِ جنازہ بھی پڑھ سکتے ہیں ، یونہی نمازِ جنازہ کے لئے جو وُضُو کیا ، اسی سے نمازِ ظہر بھی ادا کی جا سکتی ہے * البتہ نمازِ جنازہ کے لئے بعض صُورتوں میں پانی موجود ہوتے ہوئے بھی تَیَمُّمْ کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، یہ تَیَمُّمْ صِرْف نمازِ جنازہ ہی کے لئے ہے ، اس تَیَمُّمْ سے دوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔ ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یَا رَزَّاقُ

جو ( کوئی نمازِ  ) فجر کے فرض وسنت کے درمیان 41دن تک 550 بار  ( یَا رَزَّاقُ ) پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دولت مند ہوگا ۔    اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔ 



[1]...فتاویٰ رضویہ،جلد:3 ،صفحہ:305بتغیر قلیل۔

[2]...فتاویٰ رضویہ،جلد:3 ،صفحہ:305بتغیر قلیل۔