Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

Book Name:Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy

وجہ سے ہے۔ ( [1] )

 اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے ! اس سے بڑھ کر اور ذِلّت کیا ہو گی کہ انسان اشرفُ المخلوقات ہے مگر جب یہ گُنَاہ کرتا ہے ، اس کی نافرمانیاں حد سے بڑھتی ہیں تو جانور جو ہم سے کئی درجے کمتر ہیں ، وہ بھی انسان کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ معلوم ہوا؛ جو نافرمان ہے ، وہ اپنی فضیلت کھو بیٹھتا ہے اور درجۂ انسانیت سے گِر کر ذِلّت کے گہرے گڑھے میں جا پڑتا ہے۔ 

گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دَم بدَم مولا

میں توبہ پر نہیں رِہ پا رہا ثابِت قدم مولا

کمر توڑی ہے عصیاں نے ، دبایا نفس و شیطاں نے

نہ کرنا حشر میں رُسوا ، مرا رکھنا بھرم مولا

گناہوں نے مجھے ہائے کہیں کا بھی نہیں چھوڑا

کرم   ہو   از   طفیلِ   سیدِ   عرب   و   عجم   مولا ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ مُنَافقوں کے بُرے اَعْمال ہیں؛ * ان بدبختوں کی مت ماری گئی ہے ، عقل میں فتور آ چکا ہے * یہ اچھائی اور بُرائی میں فرق کرنے کے بھی لائق نہیں رہے ، کام وہ کرتے ہیں ، جن سے فساد پھیلتا ہے اور کہتے یہ ہیں کہ ہم فساد مٹا رہے ہیں ۔

ہمیں چاہئے کہ اس عیب سے بچیں ، ہمیشہ حقیقت پسند رہیں ، اپنے خیالات ، اپنے


 

 



[1]...تفسیرِ بغوی، پارہ:2، سورۂ بقرہ، زیرِآیت:159، جلد:1، صفحہ:130۔

[2]...وسائل بخشش، صفحہ:97۔