Book Name:Zameen Mein Fasad Mat Phailaiy
چغلی کے متعلق تین اَحادیثِ کریمہ
* رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : غیبت کرنے ، طعنے دینے ، چغلی کھانے اور لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک ( روزِ قیامت ) کتّوں کوشکل میں اُٹھائے گا۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : خبردار ! جھوٹ چہرے کوسیاہ کر دیتا ہے اور چغل خوری عذابِ قبر ( کا سبب ) ہے۔ ( [2] ) * ایک روایت میں ہے : غیبت اور چغلی ایمان کو اس طرح کاٹ دیتی ہیں ، جس طرح چرواہا درخت کو کاٹتا ہے۔ ( [3] )
امراض گُنَاہوں کے مرے سارے مٹادے
یارَبِّ مُحَمَّد مجھے تُو نیک بنا دے
میں غیبت و چغلی سے رہوں دُور ہمیشہ
ہرخصلتِ بد سے مرا پیچھا تو چھڑا دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( 3 ) : اِعْلانیہ گُنَاہ کرنا
منافقوں کا تیسرا بُرا عَمَل جسے فَسَاد فی الْاَرْض کہا گیا ، وہ یہ تھا کہ یہ بدبخت اِعْلانیہ گُنَاہ کیا کرتے تھے۔ ( [4] )
گُناہ چاہے چُھپ کر ہو یا اِعْلانیہ ہو ، گُنَاہ آخر گُنَاہ ہی ہے ، البتہ اِعْلانیہ گُنَاہ میں ایک