Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

محفوظ رکھیں۔رمضانُ الْمُبارک کی بہت ساری یادگاریں ہیں ، مثلاً * روزہ رمضانُ الْمُبارک کی خصوصیت ہے ، عموماً ہمارے ذہنوں میں رمضان کا جو تَصَوُّر جما ہوتا ہے ، وہ روزے ہی کے طَور پر ہوتا ہے ، لہٰذا  روزہ رمضانُ الْمُبارک کی اہم یادگار ہے ، ہم نفل روزوں کی صُورت میں ماہِ رمضان کی یہ یادگار اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں ، رمضانُ الْمُبارک کے فوراً بعد ہی شش عید کے روزے ہیں ، اس کے عِلاوہ ہر ماہ اَیَامِ بِیْض  ( یعنی چاند کی 13 ، 14 اور 15 تاریخ )  کے روزے رکھنے ہوتے ہیں ، اَحادیث میں ہر ماہ کم از کم 3 دِن کا روزہ رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے ، ہر پِیر شریف کا روزہ رکھنا سُنّت ہے ، غرض؛ کسی بھی انداز میں نفل روزے رکھ کر ہم ماہِ رمضان کی یادگار محفوظ کر سکتے ہیں * اسی طرح اِعتکاف بھی ماہِ رمضان کی اَہَم یادگار ہے ، سُنّت اِعتکاف تو ماہِ رمضان ہی میں ہوتا ہے ، البتہ ہم نفل اِعتکاف کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ، جب بھی مسجد میں آئیں ماہِ رمضان کی یادگار کے طَور پر نفل اِعتکاف کرنے کی عادَت بنا لیں * تِلاوتِ قرآن بھی ماہِ رمضان کی یادگار ہے ، رمضانُ الْمُبارک کے تشریف لاتے ہی ، تِلاوت کی کَثْرت شروع ہو جاتی ہے ، ایک تعداد ایسی بھی ہے جو سارا سال تِلاوت کریں یا نہ کریں ، رمضانُ الْمُبارک میں تِلاوت کرتے ہیں ، پُورے رمضان میں ایک ، 2 یا 3 قرآنِ کریم تو ختم کر لیتے ہیں ، لہٰذا تِلاوت ِقرآن کو بطورِ یاد گار رکھ لیں ، رمضان کی یادیں تازہ کرنے کے لئے روزانہ بعدِ فجر یا جب آسانی ہو تلاوت کرتے رہیں * تراوِیح بھی ماہِ رمضان کی بہترین یاد گار ہے ، رمضانُ  الْمُبارک کے عِلاوہ اگرچہ تراوِیح نہیں پڑھی جاتی ، البتہ تراوِیح پڑھنے کی عادَت تو ہو ہی گئی ہو گی ، اب روزانہ  تراویح کی جگہ 20 رکعت نفل پڑھنے کی عادَت اپنا لیں * نَماز بھی ماہِ