Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو ! مکے مدینے کا عشق پانے ، نیک نَمازی بننے اور نیکیوں والی زِندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئے گی ، اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے کے مواقع نصیب ہوں گے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ بھی ہے۔
الحمد للہ ! گُنَاہوں کا سیلاب روکنے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے ہزاروں عاشقانِ رسول وقتاً فوقتاً 3 دِن ، 12 دِن ، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سَفَر کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت برکتیں ملیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز ( Options ) موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF * تمام ماہناموں