Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

ہے۔ فرمایا : عنقریب اس کی نماز اسے چوری سے روک دے گا۔  ( [1] )    

ڈاکو نے توبہ کیوں کی... !  !

حضرت فُضیل بن عیاض رَحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے وَلیُّ الله ہیں ، تَوبہ سے پہلے آپ بہت بڑے ڈاکو تھے ، پِھر آپ نے توبہ کی اور وِلایَت کے بلند مَقام تک پہنچے۔ آپ کو توبہ کی تَوْفِیق کیوں ملی ؟ اس کا ظاہری سبب کیا تھا ؟ اس بارے میں عُلَمائے کرام  فرماتے ہیں : حضرت فُضیل بن عیاض رَحمۃُ اللہ علیہ   پنج وقتہ نَماز کے بہت پابند تھے ، حیرت کی بات دیکھئے !  ہمارے ہاں بڑے بڑے آفسز ( Offices )  میں ایسا نہیں ہوتا مگر حضرت فضیل  رَحمۃُ اللہ علیہ نے ڈاکے مارنے کے لئے جو ڈاکوؤں کی جماعت بنائی تھی ، ان پر بھی نَماز پڑھنا لازم کر رکھا تھا ، جو نَماز نہ پڑھتا ، اسے اپنی جماعت سے نِکال دیا کرتے تھے۔

ایک مرتبہ ایک قافلہ کہیں جا رہا تھا ، راستے میں انہیں پتا چلا کہ اس راستے پر تو   فُضیل ڈاکو  ہے جو قافلے لُوٹ لیتا ہے۔ اس قافلے میں ایک شخص کےپاس بہت رقم تھی ، اس نے سوچا کہ میں کسی طرح اپنی رقم چھپا دیتا ہوں ، چُنانچہ یہ سوچ کر وہ صحرا کی طرف چلا گیا اور اپنی رقم کو دَفَن کرنے کے لئے مناسب جگہ تلاش کرنے لگا۔ اسی دوران اس کی نظر ایک بزرگ پر پڑی ، جو صحرا میں مصلا بچھائے تسبیح پڑھ رہے تھے ، اس شخص کی سانس میں سانس آئی ، دِل مطمئن ہو گیا کہ مجھے ایک نیک آدمی مل گیا ، وہ جلدی سے ان کے قریب گیا اور اپنا مال بطور اَمانت اُس بزرگ کے پاس رکھوا دیا ، جب واپس آیاتو دیکھا قافلے پر ڈاکو حملہ کر چکے تھے ، سارا قافلہ لُٹ گیا تھا۔  اب یہ اپنی رقم واپس لینے اس بزرگ کے پاس پہنچا تو


 

 



[1]... مسندِ امام احمد ، جلد : 4 ، صفحہ : 658 ، حدیث : 10030۔