Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
تاثیر ہے کہ وہ بُرائیوں اور بدکاریوں سے بچاتی ہے اور جیسے پہاڑوں کی ہوا تندرستی کے لئے مفید ہے ، ایسے ہی مسجد کی ہوا ایمان کی دُرُستی کے لئے فائدہ مند ، نَماز میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ انسان کے دھیان کو بٹا دیتی ہے یعنی دنیا سے ایک دم غافِل کر کے ربِّ ( پاک ) کی طرف متوجِّہ کرتی ہے جس سے انسان دُنیوی غم بھول جاتا ہے اور فارِغ ہو کر ایسا مسرور ( یعنی خوش ) ہوتا ہے کہ پھر دِل میں مصیبت کا زیادہ اِحساس نہیں ہوتا۔ ( [1] )
رحمت کے شامیانوں میں خوشبو کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بھائیو ! نَماز
پیارے اسلامی بھائیو ! نَماز کے سائیکالوجیکل بھی بہت فائدے ہیں۔اللہ پاک کے فضل سے * نَماز مائنڈ چینجر ( Mind Changer ) بھی ہے اور * لائف چینجر ( Life changer ) بھی ہے * نَماز سَر سے لے کر پاؤں تک ، دِل ، دِماغ اور سوچ پر اچھے اَثرات ڈالتی ہے * نَماز سراپا اَدَب ہے اور اَدَب آدمی کو کامیابیوں تک لے جاتا ہے * نَماز سراپا عاجزی اور عاجزی انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے * نَماز آدمی کو فرض شناس بناتی ہے * نَماز کے اَوْقات مقرر ہیں ، فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب ، عِشا سب نَمازوں کے مخصوص اَوقات ہیں ، پابندئ وقت کے ساتھ نَماز باجماعت کی عادَت ڈالنے سے انسان وقت کا پاپند ( Punctual ) بنتا ہے * نَماز ایک مُراقبہ ہے ، نَمازی نَماز میں سب کام دھندے چھوڑ کر ، ساری فِکْروں سے ناتا توڑ کر اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضِر ہوتا ہے ، اپنی پُوری تَوَجُّہ اللہ رَبُّ العَالَمِین کی رحمت و عنایت کی طرف لگانے کی کوشش کرتا ہے ، اس کی برکت سے