Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
سبب ہے ( [1] ) * نَماز بیماریوں سے بچاتی ہے * نَماز سے بدن کو راحت ملتی ہے ( [2] ) * نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے ( [3] ) * نَماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے * نَماز شیطان کو ناپسند ہے ( [4] ) * نَماز قبر کے اندھیرے میں تنہائی کی ساتھی ہے ( [5] ) * نَماز نیکیوں کے پلڑے کو وزنی بنا دیتی ہے ( [6] ) * نَماز مومن کی معراج ہے ( [7] ) * نَماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اعمال سے افضل ہے ( [8] ) * نَمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اُسے بَروزِ قیامت اللہ پاک کا دیدار ہو گا۔ ( [9] )
ہر عبادت سے بَرتر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز
قلبِ غمگیں کا سامانِ فَرحت نَماز ہے مریضوں کو پیغامِ صِحّت نَماز
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ ربّ سے دلوائے گی تم کو جنت نَماز ( [10] )
پیارے اسلامی بھائیو ! نَماز میں اللہ پاک نے بہت ساری خصوصیات رکھی ہیں۔ مثلاً
[1]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[2]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[3]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[4]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[5]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[6]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[7]...مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الایمان ، الفصل الاول ، جلد : 1 ، صفحہ : 113 ، تحت الحدیث : 1۔
[8]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین ، باب الصلوات الخمس ، صفحہ : 158۔
[9]...فیضانِ نَماز ، صفحہ : 10 -11۔
[10]...وسائلِ ِفِردَوس ، صفحہ : 22۔