Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
بنتی ( 14 ) : سُستی دور کرتی ( 15 ) : شرحِ صدر کرتی یعنی سینہ کھولتی ( 16 ) : روح کو غذا فراہم کرتی ( 17 ) : دل منور ( یعنی روشن ) کرتی ( 18 ) : چہرہ چمکاتی ( 19 ) : برکت لاتی ( 20 ) : خدائے رحمٰن سے قریب پہنچاتی اور ( 21 ) : شیطان کو دُور بھگاتی ہے۔ ( [1] )
یاد رہے ! یہ فوائد اُسی صورت میں حاصِل ہو سکتے ہیں جب نَماز اطمینان سے دُرست طریقے پر ادا کی جائے۔
دور ہوں بیماریاں بے کاریاں ناکامیاں
دل میں داخِل ہو مسرت ، تم پڑھو دل سے نَماز
( 3 ) : نَماز کردار سنوارتی ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! نَماز کی ایک اَہَم خصوصیت یہ بھی ہے کہ نَماز صِرْف جسمانی امراض ہی سے نہیں بلکہ روحانی امراض سے بھی شِفَا بخشتی ہے ، نَماز ہمارے کردار ، اَخْلاق ، گفتار ، اطوار پر بہت سارے مثبت اَثرات ڈالتی ہے ، جس کے سبب ہم معاشرے کا ایک بہترین فرد بننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : * نَماز مصیبتوں کا بہترین علاج اور * رحمتیں حاصِل کرنے کااعلیٰ ذَرِیعہ ہے * نَماز سے بدن کی صفائی * لباس کی پاکی * اخلاقِ پاکیزہ * آخرت کی اُلفت * دنیا سے بے رغبتی * رب سےمَحَبَّت حاصل ہوتی ہے بشرطیکہ حضورِ قلب ( یعنی دلی توجُّہ ) کے ساتھ ادا ہو۔
مزید فرماتے ہیں : جیسے مختلف دواؤں میں مختلف تاثیریں ہیں ، ایسے ہی نَماز میں یہ