Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛نَماز میں شفَا ہے ؟ کس کس مرض سے شفا ہے ؟ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہر مرض سے شِفَا ہے ، سَر درد ہو یا پیٹ کے مسائِل ہوں ، معدہ خراب ہو یا دِل کے امراض ہوں ، خدانخواستہ کینسر ہو جائے یا گردے فیل ہو جائیں ، نَماز پڑھیں ، نَماز کے ذریعے اللہ پاک سے شِفَا طلب کریں ، اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  شِفَا نصیب ہو گی۔

بے عدد اَمراض سے محفوظ رکھے گی تمہیں

حق سے دلوائے گی صحت ، تم پڑھو دل سے نَماز

نَماز اور شفائے امراض

پیارے اسلامی بھائیو ! مختلف طِبی تحقیقات کے مطابق نَماز میں کئی جسمانی امراض کا علاج موجود ہے ، مثلاً ( 1 ) : نَماز دل ، معدہ اور آنتوں وغیرہ کے مرض میں شِفا دیتی ہے  ( 2 ) : نَماز دَرد و غم کا احساس بھلا دیتی یا کم کر دیتی ہے ( 3 ) : نَماز میں بہترین ورزش ہے کہ اس میں قیام ، رکوع اور سجدے وغیرہ کرنے سے بدن کے اکثر جوڑ  ( Joints )  حرکت کرتے ہیں ( 4 ) : نزلہ زُکام کے مریض کے لئے طویل  ( یعنی لمبا )  سجدہ نہایت مفید ہے ( 5 ) : سجدے سے بند ناک کھلتی ہے۔ ( [1] )  ( 6 ) : آنتوں میں جمع ہونے والے غیر ضروری مواد کو حرکت دے کر نکالنے میں سجدہ کافی مددگار ثابِت  ہوتا ہے ( 7 ) : نَماز سے ذِہن صاف ہوتا اور غصّے کی آگ بجھ جاتی ہے ( 8 ) : نَماز رزق لاتی ( 9 ) : صِحَّت کی حفاظت کرتی  ( 10 ) : اَذِیَّت ( یعنی تکلیف )  دور کر تی ( 11 ) : بیماری بھگاتی ( 12 ) : دل کی قوت بڑھاتی  ( 13 ) : فرحت  ( یعنی خوشی )  کا سامان


 

 



[1]...فیضانِ نَماز ، صفحہ : 28۔