Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
بھائیو ! گر خُدا کی رِضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نَماز ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! * نَماز بہترین مددگار ہے * نَماز میں شِفا ہے * نَماز بُرائیوں سے روکتی ہے * نَماز کردار سنوارتی اور اَخْلاق کو نکھارتی ہے۔لہٰذا سچّی پکّی نیت کیجئے ! کہ آج کے بعد ہماری کوئی بھی نَماز قضا نہیں ہو گی ، روزانہ پانچوں نَمازیں مسجد میں باجماعت ادا کیا کریں گے ، چاند رات کو بھی نَماز یا جماعت چھوٹنے نہیں دیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے نَماز پڑھنی ہے ، لازمی پڑھنی ہےمگر یہ بھی خیال رہے کہ نَماز غلط نہیں پڑھنی ، درست ہی پڑھنی ہے ، اس میں بالکل بھی سُستی نہیں کرنی ، شاید دُنیا کا کوئی اَہَم کام ایسا نہیں ہے جو بغیر سیکھے کیاجاتا ہو ، ہر کام کی ٹریننگ لی جاتی ہے ، پھر کِیاجاتا ہے ، یہاں تک کہ ہم نے بچپن میں سائیکل چلانا بھی سیکھی تھی ، پھر چلانے لگے تھے مگر افسوس ! ایک تعداد ایسی ہےجنہوں نے نماز سیکھی نہیں ، بس دیکھا دیکھی پڑھنا شروع کر دی اور آج تک ایسے ہی پڑھتے جا رہے ہیں۔
یاد رکھئے ! نماز کے متعلق ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہٰذا جن اِسلامی بھائیوں نے ابھی تک نماز باقاعِدہ سیکھی نہیں ہے ، وہ پہلی فُرصت میں نماز کے ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھ لیجئے ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہے ، دعوتِ اسلامی ہمیں وُضُو ، غسل ، نماز ، اور دِین کی اَہَم باتیں سیکھاتی بھی ہے اور ان پر عَمَل کرنے