Book Name:Namaz Ke Deeni o Dunyavi Faiday
کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں ، جن کو کاپی کرکے شیئر ( Share ) بھی کیا جا سکتا ہے * سرچ آپشن ( Search Option ) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے * تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں ، اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ( Download ) کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور ! آپ کے نائِب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صُلح کروانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جو شخص لوگوں کے درمیان صُلح کروائے گا اللہ پاک اس کا معاملہ دُرُست فرما دے گا ، اور اسے ہر کلمہ بولنےپر ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا ، اور جب لوٹے گا تو اپنے پچھلے گناہوں سے مَغْفِرَت یافتہ ہو کرلوٹے گا۔ ( [2] )