Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

اُٹھ ! صبح ہو گئی ، نماز پڑھ اور اللہ پاک کا ذِکْر کر۔ دوسری طرف شیطان کہتا ہے : ابھی بہت رات ہے ، ٹھہر کے اُٹھ جانا۔ اگر  ( بندہ فرشتے کی بات مانے اور )  اُٹھ کر نماز پڑھے تو وہ چاک و چوبند ( Active )  ہو جاتا ہے اور اگر شیطان کی بات مان کر سویا رہے تو شیطان اس کے کان میں گندگی کر جاتا ہے۔ ( [1] )  

حضرت اِبْنِ زِیاد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے متعلق منقول ہے : آپ ہر جمعرات کو رات جاگ کر عبادت کیا کرتے تھے ، ایک مرتبہ انہیں نیند آگئی ، آپ نے اپنی زوجہ ( Wife )  سے فرمایا : مجھے نیند آ رہی ہے ، مجھے فُلاں وقت جگادینا۔ زوجہ نے ہامی بھر لی ، چنانچہ آپ سو گئے ، رات کو جب آپ نے اُٹھنا تھا ، اس وقت آپ کے خواب میں کوئی آیا ، اس نے آپ کو پیشانی  ( Forehead ) سے پکڑ کر کہا : اے ابنِ زِیاد ! اُٹھئے ! اللہ پاک کا ذِکْر کر لیجئے ! ( [2] )

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمانوں کو نماز کے لئے جگانا فرشتوں کا طریقہ  ( Method )  ہے اور مزید فضیلت کی بات یہ کہ نمازِ فجر کے لئے جگانا ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنّت ہے۔اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول آج کے دور میں اس سُنّت کو بھی  زِندہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔ آپ بھی کوشش کیا کیجئے ! نمازِ فجر کے لئے مسلمان بھائیوں کو جگایا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی بڑی برکتیں  ( Blessings ) ملیں گی۔

لگا فجر میں بھائی گھر گھر پہ جا کر               ذرا دل لگا کر صدائے مدینہ

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں صدائے مدینہ کو  اب  فجر کے لئے جگانا کہا جاتا ہے ۔


 

 



[1]...معجمِ اوسط ، جلد : 6 ، صفحہ : 146 ، حدیث : 8293۔

[2]...حلیۃ الاولیا ، جلد : 2 ، صفحہ : 277 ، حدیث : 2218۔