Waham Aur Badshaguni

Book Name:Waham Aur Badshaguni

بہتر ورنہ جب وہ وَسْوَسہ پیدا ہوایک ایک دفعہ پڑھ لیجئے اور یقین کیجئے کہ اللہ ورسول کے وعدے سچے ہیں اور شیطان مَلْعُون کا ڈرانا جُھوٹا۔ چند بار میںبِعَوْنِہٖ  ( یعنی اللہ  کی مدد سے )  وہ وَہْم بالکل زائل  ( یعنی ختم )  ہوجائے گا اور اَصلاً  ( بالکل ) کبھی کسی طرح اس سے کوئی نقصان نہ پہنچےگا۔وہ دعائیں یہ ہیں :  ( 1 )  حَسْبُنَااللہ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ ترجَمۂ کنز الایمان :  اللہ ہم کو بس ہے اور کیا اچھا کار ساز۔ ( پ۴ ، اٰل عمران :  ۱۷۳ )   ( 2 ) اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ یعنی اے اللہ ! تیری فال فال ہے اور تیری ہی خیر خیر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ ( باطنی بیماریوں کی معلومات ، ص289 بتغیر قلیل )

 ( 6 )  بدشُگُونی کا چھٹا سبَب نیک شُگُون اختیار نہ کرنا یا نیک شُگُون اختیار کرنے میں توجہ نہ دینااور اس کی بنیادی معلومات کا نہ ہونابھی ہے۔بُرا شُگُون لے کر اس پر عمل کرنے سے چونکہ شریعت منع فرماتی ہے اور نیک شُگُون لینا شرعاً مستحب ہے۔ تو بُرے شُگُون سے بچنے کیلئے نیک شُگُون لینے کی عادت بنائی جائے۔

شعبہ تراجم

                   پیارے پیارے اسلامی بھائیو !  وہم و بدگمانی اور دیگر گناہوں سے بچنے کا ایک اور بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر خدمتِ دین کے کاموں میں مشغول ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80سے زائد شعبہ جات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کررہی ہے ، انہی میں سے ایک”شعبہ تراجم“ بھی ہے۔اس شعبے کے تحت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات اور دیگر شعبہ جات سے ملنے والے تنظیمی مواد کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔اس مجلس کے تحت اب تک 1600 سے زائد کتب و رسائل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیاجاچکا ہے ، یوں دنیا  کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی