Book Name:Waham Aur Badshaguni
کہ ”صفر کوئی چیز نہیں۔“ ( بخاری ، کتاب الطب ، باب لاھامۃ ، حدیث : ۵۷۵۷ ، ۴/ ۳۶ ) یعنی لوگوں کا اسے منحوس سمجھنا غلط ہے۔ اسی طرح ذیقعدہ کے مہینے کو بھی بہت لوگ بُرا جانتے ہیں اور اس کو خالی کا مہیناکہتے ہیں ، یہ بھی غلط ہے اور ہر ماہ میں 3 ، 13 ، 23 ، 8 ، 18 ، 28 کو منحوس جانتے ہیں ، یہ بھی لغْوبات ہے۔ ( مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں کہ ) ماہِ صفر کا آخر چہار شنبہ ( بدھ کادن ) ہندوستان میں بہت منایا جاتا ہے ، لوگ اپنے کاروبار بند کردیتے ہیں ، سیر و تفریح و شکار کو جاتے ہیں ، پوریاں پکتی ہیں اور نہاتے دھوتے خوشیاں مناتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اس روز غسلِ صحت فرمایا تھا اور بیرونِ مدینہ طیبہ سیر کے لیے تشریف لے گئے تھے۔ یہ سب باتیں بے اصل ہیں ، بلکہ ان دنوں میں حضورِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا مرض شِدَّت کے ساتھ تھا ، وہ باتیں خلافِ واقع ( جھوٹی ) ہیں اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس روز بلائیں آتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں بیان کی جاتی ہیں سب بے ثبوت ہیں ، بلکہ حدیث کا یہ ارشاد : لَاصَفَرَیعنی صفر کوئی چیز نہیں ( بخاری ، کتاب الطب ، باب لاھامۃ ، حدیث : ۵۷۵۷ ، ۴/ ۳۶ ) ۔ ایسی تمام خرافات ( Nonsense ) کو رد کرتا ہے۔ ( بہارِ شریعت ، ۳/۶۵۹ )
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام” یوم تعطیل اعتکاف“
پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا کہ ماہِ صَفَرُ الْمُظَفَّر سے مُتَعَلِّق عوام میں پھیلی ہوئیں غلط فہمیوں کا حقیقت سے دُور دُور تک کوئی تعلُّق نہیں بلکہ یہ محض وہمی خیالات اور علمِ دِین سے دُوری کا نتیجہ ہے۔لہٰذا مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں چاہئے کہ ہم اس طرح کے وہمی خیالات سے اپنے آپ کو دُور رکھیں اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر 12 دینی کاموں میں خُوب حصّہ لیں کیونکہ اس دینی ماحول میں وہم اور بدشگونی سے بچنے اور اس کے علاج کا بھرپور ذہن دیا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک دینی کام ”یوم تعطیل اعتکاف“ ہے اس دینی کام میں ہر ہفتے چھٹی کے دن ہر وارڈ نگران ، یو۔سی نگران/ تحصیل مشاورت نگران کے مشورے سے شہر